اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,197FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

امپورٹڈ حکومت نے آج نیب قانون میں ترمیم کرکے احتساب کا خاتمہ کر دیا،عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔امریکی حمایت یافتہ حکومت نے پاکستان کی پوری معیشت اور پولیٹیکل نظام کو پٹڑی سے اتار دیا تاکہ چوروں کو این آر او دیا جا سکےجس کی تصدیق پی ایم ایل این کے خرم دستگیر کر چکے ہیں ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں جب ہماری معیشت مستحکم ہو چکی تھی اور 6 فیصد کی پائیدار ترقی کی طرف گامزن تھی۔ سازشی عناصر نے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کا انتخاب کیا تاکہ معیشت کوکمزور کردیا جائے اور ہماری عوام پر مہنگائی کا بم گرایا جاسکے۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ معاشرے تب تباہ ہو جاتے ہیں جب غریب کو جیلوں میں ڈالا جائے اور امیروں کا احتساب نہ ہو۔ آج اس ایک ترمیم شدہ نیب قانون سے ہم وائٹ کالر مجرموں کو احتساب سے نکال کر تباہی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ نیب کے زیر تفتیش 1200 ارب روپے میں سے 1100 ارب روپے اب نیب کے دائرہ اختیار سے باہر ہوں گے جس سے اس جرائم پیشہ مافیا کو این آر او ٹودیا جائے گا۔ تاریخ ان تمام لوگوں کو نہ بھولے گی اور نہ ہی معاف کرے گی جو پاکستان کے خلاف اس سازش کا حصہ تھے۔