سابقہ مس برازیل 27 سال کی عمر میں معمولی سرجری کے بعد چل بسیں

نیو یارک پوسٹ کے مطابق سابقہ مس برازیل پیر کوٹانسل کی معمول کی سرجری کے کئی ماہ بعد انتقال کر گئی۔

رپورٹ کے مطابق کے مطابق 27 سالہ گلیسی کوریاجنہیں 2018 میں مس یونائیٹڈ کانٹینٹ برازیل کا تاج پہنایا گیا تھا، مارچ کے آخر میں ٹانسل کا آپریشن کروایا جس کے5دن بعد ہی وہ کوما میں چلی گئی ۔

مقامی میڈیا کے مطابق 4 اپریل کو برین ہیمرج کے بعد وہ کوما میں چلی گئی تھیں جبکہ 20کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کی ۔
عالمی میڈیا کے مطابق اس وقت ان کی موت کے تعین کے لیے پوسٹ مارٹم کا فیصلہ زیر التوا ہے۔