اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,222FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

گولیوں سے نہ مرتا تو بم دھماکے میں مارنا تھا،سدھو کے شوٹرز کا انکشاف

بھارتی میڈیا کے مطابق پنجابی ریپر سدھو موسے والا قتل کیس میں گرفتار شوٹر پریاورت عرف فوجی نے تفتیش کے دوران یہ انکشاف کیا ہے کہ اگر فائرنگ کا حملہ ناکام ہوتا تو موسے والا کی گاڑی پر بم برسائے جانے تھے۔

پنجابی ریپر سدھو موسے والا قتل کیس میں استعمال ہو نے والے ہتھیاروں کے متعلق بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہتھیار پاکستان سے ڈرون کے ذریعے بھارتی ریاست گجرات تک پہنچائے گئے ۔

بھارتی نشریاتی ادارے انڈین ایکسپریس نے پولیس ذرائع کے متعلق یہ دعویٰ کیا ہے کہ موسے والا قتل کیس میں ملوث 3 شوٹرز کو بھارتی ریاست گجرات کے علاقہ کچے سے گرفتار کیا گیا۔

خبر میں بتایا گیا کہ شوٹر پریاورت عرف فوجی نے واردات میں استعمال ہونے والے ہتھیار پاکستان سے ڈرون کے ذریعے منگوائے ۔شوٹر کو موصول ہونے والے ہتھیاروں میں 1 اے کے 47،انڈر بیرل گرنیڈ لانچر،9 ڈیٹونیٹر اور 9 دستی بم شامل ہیں ۔