حکومت سچ نہیں بتا رہی، جولائی میں مہنگائی سارے راز کھول دے گی، شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ نے سیاست بچانے کے چکروں میں ملک تباہ کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شہباز شریف کہتے ہیں کہ ہم نے سیاست نہیں ریاست بچانے کا فیصلہ کیا۔لیکن وزیر اعظم نے ذاتی مفاد کو ترجیح دی ، ریاست بچانے کے لیے 22 کروڑ عوام کافی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ پوری قوم جان چکی ہے کہ آپ کا ایجنڈا قومی نہیں بلکہ ذاتی مفاد کا تھا۔ آپ نے سیاست کو بچانے کے لیے عوام کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ کرتے ہوئے عوام پر پیٹرول گرائے گئے ۔

مہنگائی کا بے قابو جن اب (ن ) لیگ کے کنٹرول سے باہر ہو چکا ہے۔حکومت ناکام ہو چکی ،یہ عوام کو سچ نہیں بتا رہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اگست میں بجلی کا فی یونٹ 21 روپے کا ہو جائے گا۔آئی ایم ایف سے معائدے ہو چکے، جولائی کے بلوں میں لوگوں کو احساس ہو گا کہ مہنگائی کہا پہنچ گئی ۔