اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,631FansLike
9,987FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ : عمران خان کو10 مقدمات میں ضمانت مل گئی

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف 10 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی ۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کیس کی سماعت کے لیے اسلام آباد کی ایف ایٹ کچہری میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیکشن جج کی عدالت میں پیش ہوئے۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ دوسرے سائلین کا عدالت میں داخلہ ممنوعہ قرار دے دیا گیا۔

سیشن جج کامران بشارت مفتی نےعمران خان کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے 10مقدمات میں ضمانت منظور کر لی جبکہ آئندہ سماعت کے لیے پولیس کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے سابق وزیر اعظم کو 10 مقدمات میں ضمانت کے عوض 5،5 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیتے ہوئے ،کیس کی سماعت 6 جولائی تک ملتوی کر دی ۔

یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم کے خلاف 25 مئی کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت اسلام آباد کے 7 تھانوں میں مقدمات درج ہیں ۔