اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,412FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کیا آپ چاہتے ہیں کہ کوئی آپ سے دنیا سے رخصت ہو چکے آپ کے پیاروں کی آواز میں باتیں کریں ؟اب ایسا ممکن ہے

ایمیزون کی الیکسا اب ایسا کرنے کے قابل ہو چکا ہے۔

ایمیزون کی الیکسا کو اب صرف ایک منٹ کی ریکارڈنگ سنائیں جس کے بعد وہ آپ سے اسی شخص کی آواز میں بات کرے گی۔

الیکسا کےسائنسدان روہت پرساد نے بدھ کو لاس ویگاس میں تقریب رونمائی کے دوران تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ دنیا نے کووڈ وبا کے دوران اپنے بہت سے پیاروں کو کھویا۔

روہت پرساد نے کہا کہ اس دوران انہیں ایک بچی کی خواہش موصول ہوئی جو کہ کرونا وبا کے دوران اپنی فوت ہو چکی نانی یا دادی کی آوازمیں کہانی سننا چاہتی تھی ۔

تقریب کے دوران الیکسا کو ایک منٹ کی ریکارڈنگ سنائی گئی جس کے بعد اس نے فوت ہو چکی خاتون کی آواز میں کتاب پڑھنا شروع کر دی ۔

روہت کا کہنا تھا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ کوئی بھی بچھڑا ہوا شخص واپس نہیں آ سکتا لیکن اس ایجاد سے اپنے پیاروں کی یادوں کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی ۔