اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,622FansLike
9,980FollowersFollow
562,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

چوہدری شجاعت کے بھائی چوہدری وجاہت نے الگ پارٹی بنانے کا اعلان کر دیا

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت کے بھائی چوہدری وجاہت نے (ق) لیگ سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں چوہدری وجاہت کا کہنا تھا کہ طارق بشیر چیمہ نے پارٹی کو تقسیم کر کے رکھ دیا ہےجبکہ چوہدری شجاعت اپنے بیٹوں کے ہاتھوں یرغمال ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت کا بیٹا زرداری سے ڈالرز مانگ رہا ہےجبکہ چوہدری سالک کا گجرات کی سیاست میں کوئی کرادار نہیں ہے۔

چوہدری وجاہت (ق) لیگ کے باغی رکن حسین الہی کے والد ہیں ۔ حسین الہی نے 8 جون کو پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے میرا ملک سب سے پہلے ہے۔