عالیہ بھٹ نے ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنا دی

بالی ووڈ کی معروف جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع

اداکارہ نے انسٹا گرام پر مداحوں کو خوشخبری سنا دی۔

عالیہ بھٹ نے انسٹا گرام پر اپنے الٹرا ساؤنڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارا بچہ جلد آ رہا ہے۔

تصویر میں ان کے ساتھ رنبیر کپور بھی موجود ہیں جبکہ اسکرین کی جانب دیکھتے ہوئئے عالیہ بھٹ کے چہرے پر خوشی اور مسرت بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

بالی ووڈ کی سپر اسٹار جوڑی کی ہاں مہمان کی آمد کی خبر پرمداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور دونوں ستاروں کو مبارکباد اور دعائیں دی ۔