اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,592FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

سند ھ میں بلدیاتی انتخابات: پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

پیپلزپارٹی نے سندھ کے 14 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کر لی ہے ۔

شہری علاقوں کی میونسپل کیمٹی کی 354نشستوں پراب تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی 244 سیٹوں پر کامیابی حاصل کر چکی ہے۔

جی ٹی اے22 ،آزاد امیدوار20، پاکستان تحریک انصاف 14 جبکہ جے یو آئی (ف) صرف 7 نشستیں حاصل کر سکی۔

سکھر، لاڑکانہ نواب شاہ،میرپور خاص اور سانگھڑ سمیت 14 اضلاع کی ٹاون کمیٹیوں میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا ۔

ٹاون کمیٹیوں کی 694 نشستوں میں سے پیپلز پارٹی نے 426 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ۔جی ڈی اے 65،آزادامیدوار 62 تحریک انصاف 10 جبکہ جے یو آئی (ف) 8 نشستیں حاصل کر سکی۔