اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,792FansLike
9,985FollowersFollow
563,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جی -7 ممالک نے روس سے سونابرآمد کرنے پر پابندی لگا دی

تفصیلات کے مطابق جی-7 کے رکن ممالک نے روس کی جانب سے یوکرین پرجنگ مسلط کیے جانے پر روسی سونے کی خرایداری نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق جی -7 کے رکن ممالک نے اتوار کے روز اس معائدے پر اتفاق کیا کہ جنگ بندی تک روس سے سونا نہیں خریدا جائے گا۔

اس حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹوئٹ میں رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک نے روس سے سونا نہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے پیوٹن انتظامیہ پر جنگی اخراجات لیے دباؤ بڑھے گا اور جنگ کے خاتمےتک روس کے اوپر معاشی پابندیوں کا سلسلہ جاری رہے تھا۔

صدر پیوٹن نے کہا کہ اس فیصلے سے روس کو جی-7 ممالک سے دسیوں ارب ڈالرز کا وہ سرمایہ نہیں ملے گا جو وہ سونے کی مد سے ان ممالک سے کماتا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق باضابطہ طور پر منگل سے ہو گا۔