عالیہ بھٹ نے بھارتی میڈیا کو کھری کھری سنا ڈالی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں ماں بنے کے متعلق خوشخبری انسٹا گرام پرمداحواں تک پہنچائی تھی ۔

عالیہ بھٹ کے اس اعلان کے بعد سے سوشل میڈیا پر مداحوں اور ساتھ اداکاروں کی جانب سے مبارکبادیوں کا ایک نا ختم ہونےوالا سلسلہ شروع ہوا۔

اس دوران بھارتی میڈیا پنک ویلا کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی کہ اداکارہ جو کہ اس وقت لند ن میں فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جلد اپنی مصروفیات ختم کر کے واپس بھارت آئیں گی اور آرام کریں گی جبکہ ان کے شوہر رنبیر کپور انہیں لند ن سے لینے جائیں گے۔

ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ عالیہ بھٹ نے انسٹا گرام اسٹوری میں لکھا کہ میں خاتون ہوں کوئی پارسل نہیں کہ کوئی مجھے پک کرنے جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے آرام کی ضرورت نہیں البتہ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ سب کے پاس ڈاکٹر بننے کا سرٹیفکیٹ ہے۔

عالیہ نے کہا کہ یہ 2022 ہے اب ہمیں ایک عورت کے متعلق ایسے خیالات اور نظریات سے باہر نکل آنا چائیے۔