میشا شفیع کی جانب سے ہراسانی کے الزامات، علی ظفر کی اہلیہ نے خاموشی توڑ دی

معروف گلوکار اور اداکار علی ظفرپر میشا شفیع کی جانب سے 2018 میں حراساں کیے جانے الزامات لگائے گئے تھے۔جس کے جواب میں علی ظفر نے ہتک عزت کا دعویٰ بھی دائر کر رکھا ہے۔

اس حوالے سے علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فضلی نےانسٹاگرام سیشن پر ایک سوال کے جواب میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔

علی ظفر کی اہلیہ کو سوال کیا گیا کہ کیا آپ واقعی سمجھتی ہیں کہ حراسانی کے الزامات میں علی ظفر بے قصور ہیں ۔ کیونکہ ایک بیوی کے علاوہ خاوند کو کوئی بھی اچھی طرح نہیں جان سکتا؟

اس سوال کے جواب میں عائشہ فضلی نے کہا کہ جی ہاں ایسا ہی ہے۔ کیونکہ یہ سارا معاملہ میرے سامنے ہوا۔ اس میں جو لوگ بھی ملوث تھے ہم نے سب کو بے نقاب کیا۔ہم نے بہت سے رازوں سے پردہ اٹھایا۔