اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,378FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

دعا زہرا کی عمر کا تعین کر لیا گیا، میڈکل بورڈ نے رپورٹ عدالت میں جمع کر دی

کراچی سے لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کے میڈکل کی تفصیلات منظر عام پر آ گئی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لیے بنائے گئے میڈکل بورڈ نے رپورٹ عدالت میں جمع کر ادی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دعا کی عمر 15 سال سے زیادہ اور 16 سال سے کم ہے۔

میڈکل بورڈ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے عمر کے تعین کے لیے دعا کے جبڑے ہڈیوں ،کلائی اور کہنی کے ایکسرے کیے گئے ۔

یاد رہے کہ کراچی کی مقامی عدالت نے دعا زہرا کے والد کی درخواست پر عمر کے تعین کے لیے 10 رکنی میڈیل بورڈ تشکیل دیا تھا۔ کراچی پولیس دعا کو میڈکل بورڈ کے سامنے پیش کرنے کےلیے ایک دن کی مہلت پر لاہور سے کراچی لائی تھی ۔