اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,117FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ :پاکستان چوتھی پوزیشن پر واپس آ گیا

آسٹریلو ی ٹیم کی مہربانیوں کے باعث قسمت بھی قومی ٹیسٹ ٹیم پر مہربانی کر گئی ۔

آسٹریلین ٹیم نے سری لنکا کو گال ٹیسٹ میں شکست دی تو پاکستان خود بخود ایک درجہ ترقی پا کر پانچویں سے چوتھے نمبر پر آ گیا۔

اس کے ساتھ ساتھ پاکستان ٹیم کے تاحال آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے کے لیے امکانات روشن ہو چکے ہیں ۔

رواں سیزن میں قومی ٹیم کوابھی 7 میچ کھیلنے ہیں جن میں سے 5 میچ جینتے کی صورت میں قومی ٹیم فائنل کے لیے ٹکٹ کنفرم کر سکتی ہے۔

قومی ٹیم اس ماہ سری لنکا کے خلاف2 ٹیسٹ کھیلے گی جبکہ انگلینڈ کے خلاف 2 اور نیوزی لینڈکے خلاف 3 ٹیسٹ پاکستان کی سرزمین پر کھیلے جائیں گے۔

نئی رینکنگ کے مطابق اس وقت آسٹریلوی ٹیم پہلے،جنوبی افریقہ دوسرے، بھارت تیسرے، پاکستان چوتھے اور سری لنکا پانچویں نمبر پر ہے۔