اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,656FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عمران خان کے گھر کے فون ٹیپ کیے جا رہے ہیں،غیرقانونی عمل پر سپریم کورٹ فیصلہ دے چکی ہے۔ شیریں مزاری

تحریک انصاف کی رہنما شریں مزاری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے گھر کے فون ٹیپ کیے جا رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی شخص کا فون ٹیپ کرنا ایک غیر قانونی عمل ہے۔ عدالتیں پہلے ہی اس کے خلاف احکامات جاری کر چکی ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان اور ان کے پرنسپل سیکرٹری کی فون کال باہر آتی ہے تو یہ ریاستی اداروں کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ 1997کا عدالتی فیصلہ ہمارے سامنے ہے جب حکومت گرائی گئی توفون ٹیپ کیے گئے ۔

ان کا کہنا تھا کہ دلچسپ بات یہ کہ آئی ایس آئی نےاعتراف کیا کہ ہم نے 7 ہزار سے زائد فون ٹیپ کیے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اب گھبراہٹ کا شکار ہو کر ایسی حرکتیں کر رہے ہیں ۔عمران خان کے خلاف کرپشن کیس نہیں ملے توفیملی کو ٹارگٹ بنایا جا رہا ہے۔مجھے کئی فون آتے تھے کانٹینٹ اریلویونٹ ہے۔