اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,656FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

شاہین شاہ آفریدی خیبرپختونخوا پولیس کے خیرسگالی سفیر مقرر

شاہین شاہ آفریدی نے پولیس یونیفارم پہنی اور ڈی ایس پی کے رینک لگائے گئے۔ شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ اصل ہیرو ہم نہیں بلکہ فورسز کے جوان ہیں۔

پشاور پولیس لائن میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پولیس سمیت دیگر پولیس آفیسرز اور قومی ٹیم کے بلے باز فخر زمان بھی شریک تھے۔

شاہین شاہ آفریدی کو ڈی ایس پی رینک کے بیج بھی لگائے گئے ۔ وردی پہننے کے بعد شاہین شاہ نے پہلا سیلوٹ اپنے والد کو کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ اصل ہیرو ہم نہیں بلکہ فورسز کے جوان ہیں۔ والد پولیس سروس کے دوران دھماکے میں زخمی ہوئے تھے۔

تقریب سے خطاب میں آئی جی معظم جاہ انصاری کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی خیبر پختونخوا پولیس کی امیج بلڈنگ کریں گے ، خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیوں اور کارکردگی سے دنیا کو آگاہ کریں گے۔