برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا اقتدار شدید دباؤ کا شکار،50 وزرا نے استعفیٰ دے دیا

گزشتہ روز 2 وزرا کے استعفوں کے بعد جمعرات کو مزید وزراء نے استعفیٰ دے دیا، جن میں شمالی آئرلینڈ کے سیکرٹری برینڈن لیوس، وزیر خزانہ ہیلن وٹیلی اور سکیورٹی کے وزیر ڈیمین ہندس شامل ہیں۔50 واں استعفیٰ جارج فری مین کی طرف سے آیا، جو سائنس کے جونیئر وزیر ہیں اس کے علاوہ وزارت پنشن کے وزیر گائے اوپرمین نے کچھ ہی دیر بعد استعفیٰ دے دیا۔

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کی حکومت سے 50 سے زائد اراکین پارلیمنٹ استعفیٰ دے چکے ہیں ۔پارٹی کے اندر سے لیڈر کے خلاف بے مثال بغاوت جاری ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق دونوں وزراء کی جانب سے استعفیٰ ممکنہ طور پر وزیر اعظم کے اس امر کا نتیجہ ہے، جہاں بورس جانسن نے حراسگی کے الزمات کا سامنا کرنے والے رکن پارلیمنٹ کرس پنچر کوعوامی عہدے پر لگایاہے۔