اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,081FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پنجاب:ضمنی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل مکمل،گنتی کاعمل شروع

پنجاب میں ضمنی انتخابات کی 20 نشستوں پر پولنگ کا وقت ختم ،ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کر دیا گیا۔مجموعی طور پر پولنگ کا عمل پر امن طریقے سے طے پا گیا۔

ضمنی انتخابات کے لیے صوبے کے14 اضلاع میں 175 امیدوار نے حصہ لیا ۔انتخابات کے لیےالیکشن کمیشن کی جانب سے 3 ہزار 131 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے ۔

لاہور،فیصل آباد، ملتان ڈیرہ غازی خان اور جھنگ کے 9 حلقوں کے676 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیے گئے ۔جن کی نگرانی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے تھے ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی نگرانی کے لیے لاہور کے صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر میں خصوصی الیکشن سیل قائم کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 9 حساس حلقوں میں رینجرز اور فوجی دستے سکیورٹی کی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔

حمزہ شہباز کو وزارت اعلیٰ برقرار رکھنے کے لیے10 جبکہ پرویز الہیٰ کو پنجاب کی سربراہی کے لیے13 نشستیں درکار ہیں ۔