اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,081FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

شیخ رشید کی جلیل شرقپوری کو پیسے دینے کی مبینہ آڈیو منظرعام پر آگئی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور گلزمان نامی شخص کے درمیان ہونے والی گفتگو میں جلیل شرقپوری کو پیسے دینے کا ذکر کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق آڈیو کال میں مسلم لیگ (ن) کی نشست سے مستعفی ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی جلیل شرقپوری کے حوالے سے سے شیخ رشید اور اور چوہدری گل زمان نامی شخص کے مابین گفتگو ہوئی ہوئی جس میں شیخ رشید نے کہا کہ کل شرقپوری کو بھی رات کو پیمنٹ کر دی گئی ۔ اس کے جواب میں گلزمان نے کہا کہ خدا کا خوف کریں یہ بات ٹیلی فون پر کرنے والی نہیں ۔


اس حوالے جلیل شرقپوری کا کہنا تھا کہ انہوں نے کس سے پیسے نہیں لیے۔شیخ رشید مجھ پر الزام لگا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید سے زندگی میں ایک بار ملاقات ہوئی ۔اس کے علاوہ میں نے کبھی ان سے فون پر بھی بات نہیں کی ۔ان کا کہنا تھا کہ قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کہتا ہوں شیخ رشید جھوٹا آدمی ہے اور عمران خان صاحب کو پہلے بھی کہا تھا کہ اس سے بچیں ۔


اس حوالے سے شیخ رشید نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ لیک آڈیومیں آواز ان کی ہی ہے اور انہو ں نے یہ بات مذاق میں کہی تھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ جلیل شرقپوری ایک نیک اور سچے انسان ہیں وہ سچ بول رہے ہیں ۔شیخ رشید نے کہا کہ ان کے ٹیلی فون ٹیپ کیے جا رہے ہیں جو کہ قانون کی سخت خلاف ورزی ہے۔