اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,416FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ضمنی انتخابات:تحریک انصاف کے 15،مسلم لیگ(ن) 4 او ایک نشست پرآزاد امید وار کامیاب،الیکشن کمیشن

پنجاب کے 14 اضلاع کے20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج الیکشن کمیشن کو موصول ہو چکے ہیں ، الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات میں ٹرن آؤٹ 49 فیصد رہا۔

تفصیلات کے مطابق 20 نشستوں پر3131 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج الیکشن کمیشن کوآر ایم ایس سسٹم کے ذریعے موصول ہوئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تحریک انصاف کے امیدواروں نے46 اعشاریہ 8 فیصد ووٹ حاصل کیے ،(ن) لیگ کو39 اعشاریہ 5 فیصد ووٹ پڑے،تحریک لبیک کے امید واروں نے5 فیصد جبکہ آزاد امیدواروں نے7 اعشاریہ 7 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

یاد رہے کہ پنجاب کے 14 اضلاع میں ہونے الے ضمنی انتخابات میں 175 امیدواروں نے حصہ لیا جہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 45 لاکھ 79 ہزار898 تھی ۔