اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,795FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

یہاں سےآگےکاواحد رستہ آزادانہ وشفاف انتخابات کاانعقادہے،عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد آزادانہ وشفاف انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کر دیا۔

عمران خان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ سب سے پہلےمیں مسلم لیگ نوازکےامیدواروں کو ہی نہیں بلکہ پوری ریاستی مشینری خصوصاً پولیس کے جبر و ستم اور مکمل طور پر ایک متعصب الیکشن کمیشن کو شکست دینے پر پاکستان تحریک انصاف کے اپنے کارکنان اور پنجاب کے ووٹرز کا شکریہ ا دا کرنا چاہتا ہوں۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں اپنےتمام اتحادیوں مسلم لیگ (ق)،مجلس وحدت المسلمین اورسنی اتحاد کونسل کابھی شکرگزارہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں سےآگےکاواحد رستہ ایک ساکھ کےحامل الیکشن کمیشن کی زیرنگرانی آزادانہ وشفاف انتخابات کاانعقادہے۔کوئی بھی دوسراراستہ محض سیاسی غیر یقینی میں اضافےاورمزیدمعاشی انتشارکی جانب لیکر جائےگا۔