ایک زرداری سب پر بھاری کی سیاست ختم ہو چکی ،اسد عمر

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ وہ دن گئے جب عوام کے فیصلے بند کمروں میں ہوا کرتے تھے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ جو کہا کرتے تھے کہ ایک زرداری سب پر بھاری ،وہ سیاست اب ختم ہو چکی ۔ان کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ ہمارے 50 بندوں کے غائب ہونے کا کہہ رہے تھے مجھے لگتا ہے وہ حمزہ شہباز کو ہی صرف 50 ووٹیں پڑنے کے متعلق بتا رہے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کسی رکن کو بھی تحفظات نہیں ،ہمارے متفقہ امید وار پرویز الٰہی ہیں ۔آج اجلاس کے بعد آپ پرویز الٰہی کی تصویر پنجاب اسمبلی میں لگی دیکھیں گے۔