اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,719FansLike
9,986FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

الیکشن کمیشن کو کہا تھاکہ سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کا التو نہیں چاہتی ،مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے التوا کی خبر حیران کن تھی ،بلدیاتی انتخابات کے التوا کی خبر اعلان سے کچھ دہر پہلے ہی ملی۔

کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار پرحاظری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ کو بدنام کیا جا رہا ہے۔ پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی سندھ ہاؤس کو بدنام کیا جاتا رہا ،پنجاب میں شیخ رشید کی جلیل شرقپوری کے حوالے سے لیک کال سب کے سامنے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان گیا تو پاکستان کی حالت سب کے سامنے ہے۔لوگوں کو چور ڈاکو کہناانہوں نے اپنی آمدن کا ذریعہ سمجھ رکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے التوا کی خبر ان کے لیے بھی حیران کن تھی ۔ہم نے ایم کیو ایم کی پٹیشن پر جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرایا تھا ۔سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو بتایا تھا کہ ہم الیکشن کا التوا نہیں چاہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین یہاں بہت سالوں سے آبادہیں ۔ صوبے میں بد امنی پھیلانے والوں کو آج افغان مہاجرین کی یاد کیوں آ گئی ؟