اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,707FansLike
9,983FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب پولیس کو اسمبلی میں داخل ہونے سے روک دیا

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب پولیس کو اسمبلی میں داخل نہ ہونے کا حکم دے دیا۔

تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی سبطین خان اور زینب عمر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر ہائیکورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے پنجاب پولیس کو اسمبلی میں داخلے سے روک دیا۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اگر پنجا ب اسمبلی میں حالات خراب ہوتے ہیں تو اس صورت میں پولیس اسمبلی کے اندر داخل ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ پرویز الٰہی کی جانب سے بھی پنجاب اسمبلی میں آئی جی پنجاب اور پنجاب پولیس کے اسمبلی میں داخلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

یاد رہے کہ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نےگزشتہ رات آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کوسیکورٹی فراہم کرنے کے لیے مراسلہ بجھوایا گیا تھا۔