اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,770FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا بلوچستان میں بارشوں کے باعث جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار

پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بلوچستان سمیت ملک بھر میں غیرمعمولی بارشوں کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو متاثرین کی ہر ممکن امداد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

پی پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ غیرمعمولی بارشوں کے باعث بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک کے دیگر علاقوں کی بارش متاثرہ عوام کو مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

بلاول بھٹونے کہا کہ متاثرین کی امداد، سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی اور موسمیاتی تبدیلوں پر قابو پانا ان کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ وقت سیاسی دکانداری چمکانے کا نہیںبلکہ بارش سے متاثر ہم وطنوں کے ساتھ کھڑا ہونے کا ہے۔