پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب

پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست حمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب، دوست محمد مزاری کے خلاف 186 ووٹ پڑے ۔

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل خالی بیلٹ باکس ایوان میں دکھائے گئے جس کے بعد ووٹنگ کا مرحلہ شروع ہوا۔تحریک عدم اعتماد کے خلاف کوئی ووٹ کاسٹ نہیں ہوا۔

پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ خالی ہو گیا ہے جس کے لیے کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے تک رجسٹرار پنجاب اسمبلی کے آفس میں جمع کرائے جا سکیں گے جب کی کاغذات کی جانچ پڑتال کا کام بھی آج ہی مکمل کر لیا جائے گا۔

ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے رائے شماری کل کے اجلاس میں ہو گی ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والےسبطین خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہو ئے تھے۔