کابل: امام باگاہ کے باہر دھماکہ 8 جاں بحق ،18 زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امام بارگاہ کے قریب زور دار بم دھماکہ ہوا جس میں کم از کم8شہری جاںبحق اور 18 زخمی ہو گئے۔

حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹر پر ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بم ایک ریڑھی میں نصب کیا گیا تھا ۔