اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,222FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ڈالر کا اتار چڑھائو ، وجہ معلوم کر لی گئی ۔

موجودہ سیاسی دور میں ڈالر کا تار چڑھائو اب ایک عام بات ہو گئی ہے مگر اس کی وجہ کو تحقیقی ٹیم نے معلوم کر لیا ہے ۔ روپے کی قدر میں تیزی سے گراوٹ کے بعد اگست کی ابتدا سے انٹر بینک مارکیٹ میں استحکام دیکھنے میں آیا اور 3 اگست کو روپے کی قدر میں اچانک بہتری اور ڈالر کی قدر میں تیزی سے گراوٹ کا عمل شروع ہوا۔ڈان نیوز کے مطابق ماہرینِ معیشت کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر میں گراوٹ کی اصل وجہ آئی ایم ایف کی جانب سے 1.2 ارب ڈالر قرض کی متوقع منظوری، غیر ملکی اداروں سے قرض ملنے کے روشن امکانات اور دوست ملکوں کی جانب سے معاونت ہے۔ اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں ایندھن کی قیمت میں کمی کے ساتھ ساتھ غذائی اجناس کا سستا ہونا بھی اس کی وجوہات میں شامل ہے۔ڈان نیوز ذرائع کے مطابق روپے کی قدر میں ہونے والی اس تبدیلی کی وجہ سٹے بازی ہے جس میں پاکستان کے بینک بڑی تعداد میں ملوث پائے گئے ہیں۔