امریکا: 2 پاکستانیوں سمیت 4 مسلمان قتل

امریکا کی ریاست نیو میکسیکو میںمختلف واقعات میں2 پاکستانیوں سمیت جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے4 مسلمانوں کو قتل کر دیا گیا۔

امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے مسلمانوں کے قتل کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں سمیت 4مسلمانوں کا قتل نفرت پر مبنی جرم کا شاخسانہ لگتا ہے۔

پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ پولیس سے اپیل ہے کہ قاتلوں کوجلد از جلد گرفتار کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کو شبہ ہے کہ واقعات کی وجہ نسلی تعصب ہو سکتا ہے۔