اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,656FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عطا تارڑ نے تحریک انصاف کا جلسہ رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

مسلم لیگ (ن) کے رہنماعطا تارڑ نے پی ٹی آئی کا جلسہ رکوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

معاون خصوصی عطا تارڑ کی جانب سے لا ہور ہائیکورٹ میںدائر پٹیشن میں چیف سیکریٹری ، ڈپٹی کمشنر اور پی ٹی آئی کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کہ کھیلوں کے گراؤنڈز کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا، آسٹرو ٹرف کو سمیٹنے اور بچھانے کے لیے کروڑوں روپے خرچ ہوں گے، عدالت فوری طور پر ہاکی گراؤنڈ میں جلسہ روکنے کا حکم جاری کرے۔