ایمن الظواہری کی لاش ابھی تک نہیں ملی،ترجمان طالبان

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا انکشاف نے انکشاف کیا ہے کہ ایمن الظواہری کی لاش تاحال نہیں ملی اور طالبان کو اس جگہ پر ان کی موجودگی کا علم نہیں تھا۔

غیر ملکی ٹی وی دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایمن الظواہری کی ہلاکت کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، الظواہری کے گھر کو نشانہ بنانے والے میزائل نے سب کچھ تباہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ بہت محفوظ ہے اور عام طور پر اس کا معائنہ نہیں کیا جاتا۔

ذبیح اللہ مجاہد نے امریکا کی طرف سے کئے گئے آپریشن کو دوحا معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے منفی نتائج برآمد ہوں گے۔

سابق افغان صدر اشرف غنی کے نائب امراللہ صالح نے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا ہے کہ طالبان نے الظواہری اور ان کے ساتھیوں کی لاش کو جنوبی افغانستان کے صوبہ قندھار کے ضلع پنجوائی میں خفیہ طور پر دفن کر دیا ہے۔