اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,137FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بھارت:جہیز نہ لانے پرجھگڑے کے دوران سسرالیوں نے بہو کوتیسری منزل سے دھکا دے دیا

بھارت میں جہیز نہ لانے والی بہو کوسسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو تیسری منزل سے دھکا دے کر قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی میں 21 سالہ لڑکی گھر کی تیسری منزل سے گر کر ہلاک ہوئی، جس پر لڑکی کے والدین نے سسرال والوں پر جہیز کے معاملے پر ہراساں کرنے اور تیسری منزل سے دھکا دینے کا الزام عائد کیا ہے۔

مقتولہ کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ لڑکی سسرال میں مردہ پائی گئی، جس پر پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے شوہر، نند اور ساس کو گرفتار کرلیا۔ تینوں ملزمان کو لڑکی کو مبینہ طور پر جہیز کے معاملے پر ہراساں کرنے پر گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی والدہ پیر کو پولیس اسٹیشن گئیں اور ڈیوٹی افسر کو متاثرہ لڑکی اور ان کی نندوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے متعلق آگاہ کیا۔ دریں اثنا لڑکی کے شوہر نے لڑکی کی والدہ کو اطلاع دی کہ ان کی بیٹی تیسری منزل سے گِر گئی ہے۔

پولیس نےالزامات اور شواہد کی بنا پر جہیز کی وجہ سے ہونے والی اموات کی دفعہ کے تحت ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔