بالی وڈ کےاسٹار ریچا چڈھا اور علی فضل کی شادی

ہندی فلم انڈسٹری کی معروف جوڑیوں میں سے ایک، علی فضل اور ریچا چڈا جلد ہی شادی کرنے والے ہیں ۔

جوڑا پہلی بار 2012 میں اپنی فلم ’فوکرے‘ کے سیٹ پر ایک دوسرے سے ملا تھا۔ شروع میں ان کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہوئے جو رفتہ رفتہ محبت میں بدل گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مداح اس جوڑے کی شادی کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔مزید یہ کہ ریچا چڈھا اور علی فضل بھی طویل عرصے سے شادی کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں جوکہ وبائی مرض کرونا کی وجہ سے متعدد بار ملتوی کی گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، گلیمر کی دنیا کے لو برڈز اپنی زندگی کا اگلا مرحلہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ جوڑی ستمبر 2022 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائے گی ۔شادی کی تقریب میں صرف قریبی لوگ ہی شرکت کریں گے جبکہ اس حوالے سے کارڈ بھی بٹ چکے ہیں ۔