اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,795FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اسلام آباد: 7سالہ کی بچی کی جلی ہوئی لاش پانی کی ٹینکی سے برآمد

اسلام آباد کے علاقے کرپا میں 7 سال کی بچی کو آگ لگا کر قتل کردیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا جس میں پڑوسی خاتون اور ایک نامعلوم نوجوان کو نامزد کیا گیا، پولیس نے ملزمہ کے والد اور بھائی سے پوچھ گچھ شروع کر دی۔

اسلام آباد کے علاقے کرپا میں 7 سال کی بچی کو آگ لگا کر قتل کر دیا گیا، کرپا پولیس اسٹیشن میں والد کی مدعیت میں پڑوسی خاتون اور ایک نامعلوم نوجوان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ میری والدہ اور بیوی پڑوسی کے گھر قرآن خوانی میں گئی تھیں، ساتھ بیٹی مائرہ بھی تھی جو چھت پر چلی گئی، اس دوران گھر کی چھت سے کچھ جلنے کی بو آئی، چھت پر جا کر دیکھا تو ایک بستر کو آگ لگ ہوئی تھی اور بچی غائب تھی۔

مدعی کا کہنا ہے کہ پڑوسی خاتون اور نامعلوم لڑکے کو بھاگتے دیکھا، تلاش کرنے پر بچی کی جلی ہوئی لاش پڑوسی کے گھر میں پانی کی ٹنکی سے ملی۔

پولیس نے ملزمہ کے والد اور بھائی سے پوچھ گچھ شروع کردی جبکہ ملزمان کو بھی تلاش کیا جارہا ہے۔