اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,416FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اسلام آباد ہائی کورٹ:عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس ،چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے لیے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے جبکہ دیگر جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس بابر ستار اور جسٹس طارق محمود جہانگیری بھی بینچ کا حصہ ہیں۔

تین رکنی لارجر بینچ نے عمران خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر رکھا ہے اور لارجر بینچ نے مزید ججز کو بینچ میں شامل کرنے کے لیے معاملہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجوایا تھا۔

یاد رہے کہ جسٹس اطہر من اللہ چھٹیوں پر تھے اور ان کی جگہ جسٹس عامر فاروق قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔