اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

866,440FansLike
9,992FollowersFollow
565,500FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

اسلحہ برآمدگی کے کیس میں شہباز گل کی ضمانت منظور

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی اسلحہ برآمدگی کے کیس میں ضمانت منظور کر لی۔

ڈیوٹی مجسٹریٹ نصیر الدین نے شہباز گل کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں پچیس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔شہباز گل کی جانب سے وکیل علی بخاری نے عدالت میں دلائل دیے تھے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے کمرے پر چھاپہ مارا تھا جہاں سے سیٹیلائٹ فون اور پستول سمیت کئی اشیاء برآمد کی گئی تھیں۔