اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

845,946FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ایک دوسرے پر تنقید کے بجائے مل کر کام کرنا ہوگا،حدیقہ کیانی کی اپیل

سیلاب سے متاثر ہونے والوں کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ حدیقہ کیانی کی سما کی سیلاب کے حوالے سے خصوصی نشریات میں گفتگو ، کہا کہ سب کو مل کر کام کرنا ہوگا

حدیقہ کیانی نے کہا کہ 2005 میں بھی زلزلہ آیا. اس وقت ڈیجٹل دورنہیں تھا،لیکن لوگوں میں جذبہ تھا بڑھ چڑھ کر مدد کی ۔ حدیقہ کیانی نے 2010 کے بدترین سیلاب کی بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ 2010 کے سیلاب کو پاکستان کی تاریخ کا بدترین سیلاب قرار دیا گیا تھا ۔ لیکن اب صورتحال اس سے بھی مشکل ہے ۔


حدیقہ کیانی نے کہا کہ ہم اس وقت مشکلات کے دور سے گزر رہے ہیں ، ابھی ملک معاشی صورتحال بہت بری ہے ، سیاسی صورتحال بھی اچھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ایک سماجی ادارہ اس سلسلے میں کام نہیں کر سکتا۔


انہوں نے کہا کہ سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ یہ وقت تنقید کا نہیں نہ کسی کو جج کرنے کا ہے بلکہ یک جہتی کا وقت ہے ۔ جو کام کر رہا ہے اس کی کاوشش کی داد دیں ۔