اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,583FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیراعظم شہبازشریف آج خیبر پختون خوا کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے

وزیراعظم شہبازشریف سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے آج نوشہرہ اور چار سدہ کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لیں گے، وزیراعظم کو سیلاب سے نقصانات اور امدادی کارروائیوں پر بریف کیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کریں گے، جبکہ مہمند ڈیم کی جگہ کا دورہ بھی کریں گے۔ انہوں نے مزید بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز آج تونسہ شریف جائیں گی۔