اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,650FansLike
9,984FollowersFollow
564,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاکستان میں چھوٹے چور جیل میں اور بڑے ڈاکو اسمبلی میں دیکھے ہیں ، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا چشتیاں میں جلسہ سےخطاب ،ان کا کہنا تھا کہ ایک نئی سازش چل رہی ہے، ہماری پنجاب کی حکومت کو گرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ لوگوں کو پیسے آفر کیے جا رہے ہیں،میری قوم بیدار ہو چکی ہے، اب تبدیلی نہیں انقلاب آ رہا ہے۔پاکستان کا کوئی شہر چھوٹا ہے یا کوئی شہر بڑا ہے۔ مگر کپتان کا جلسہ تو بہرحال ہر شہر میں بڑا ہے۔

عوام کے دل انکے ساتھ دھڑکتے ہیں۔اب تبدیلی نہیں آ رہی انقلاب آ رہا ہے ن لیگ والو جتنی مرضی کوشش کر لو، یہ ملک بھی میرا اور فوج بھی میریہے ۔ امپورٹڈ حکومت چینلز بند کرے، یوٹیوب بند کرے، یا میڈیا بلیک آؤٹ، پاکستانی قوم کا فیصلہ صرف عمران خان ہے۔ کفر کا نظام تو چل سکتا ہے لیکن ظلم و ناانصافی کا نظام نہیں چل سکتا۔ آج پاکستان اس لیے دنیا کے سامنے ہاتھ پھیلاتا ہے کیونکہ یہاں طاقتور چور وزیراعظم اور وزیر بن گئے ہیں۔اب نون لیگ کا گڑھ لندن ہے، سارا ٹبر لندن رہتا ہے اور کمائی کرنے پاکستان آتے ہیں۔ جب میں مشرف کے دور میں جیل گیا تو وہاں صرف چھوٹے چور وغیرہ تھے جب میں اسمبلی میں گیا تو بڑے بڑے ڈاکو وہاں موجود تھے ۔

نواز شریف کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نواز شریف سن لو، تمہار اانتظار کررہاہوں جلدی واپس آؤ، ساری قوم تمہارا ایسااستقبال کرےگی کہ ملکی تاریخ میں کسی کا نہیں ہوا، نوازشریف کیوں مفرورہے اس کی کہانی 10سال پہلےشروع ہوتی ہے، شہبازشریف کا بیٹا مفرور ہے۔
مریم نواز کو ریڈیو آکاش وانی قرار دے دیا جو 1965 میں جھوٹی خبریں نشر کرتا تھا