اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,081FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جیل جا کر زیادہ خطرناک ہوجاؤں گا، عمران خان

اسلام آباد(آن لائن ) عدالت میں پیشی کے موقع پر عمران خان نے چلتے چلتے صحافیوں سے گفتگو کی اور کہا کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے کلبھوشں یادیو آرہا ہے۔پیشی سے قبل عمران خان نے صحافیوں کے چند سوالات کے جوابات دیے۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ خبریں آرہی ہیں کہ حکومت آپ کو گرفتار کرنے کا پلان بنا رہی ہے جس پر عمران خان نے کہا کہ ایسی خبریں آتی رہتی ہیں، میں جیل جا کر زیادہ خطرناک ہوجاؤں گا۔
پتا نہیں انہیں کس چیز کا خوف ہے، بعد میں بات کریں گے کہیں کوئی غلط ٹکرز نہ چل جائے۔

دریں اثنا مقدمے کی کارروائی کے دوران وقفے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ پڑھ لیں کہ ملک کس طرف جا رہا ہے، جو مرضی کرلیں الیکشن کے بغیر حالات صحیح نہیں ہوں گے۔