یوکرین میں 440 افراد کی اجتماعی قبر دریافت،صدر کا روس پر الزام

کیئف(آن لائن ) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے حکام نے گزشتہ دنوں دعوٰی کیا تھا کہ روس کے ہزاروں فوجی ازیوم کے علاقے سے نکل گئے ہیں جس کو وہ طویل عرصے تک لاجسٹک مرکز کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔صدر زیلنکسی نے ویڈیو خطاب میں کہا کہ روس جاتے ہوئے پیچھے اموات چھوڑ رہا ہے ۔ جس کا اسے ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔ یوکرینی حکام کو یوکرین کے دارالحکومت کیئف کے مضافاتی علاقے ازیوم سے ایسی بڑی اجتماعی قبر ملی ہے جس میں 440 افراد کو ایک ساتھ دفن کیا گیا تھا۔اس علاقے سے پسپا ہوکر جا نے والے روسی فوجی جاتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دوسرا سامان بھی چھوڑ گئے تھے جو قبضے میں لے لیا گیا تھا۔