اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,656FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ جائیں گے،اسد عمر

اسلام آباد:رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے عمران خان کو نااہل کرنے کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ جانبدارانہ ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہماری توقع کے مطابق آیا، الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران خان کے خلاف نہیں یہ پاکستان پر حملہ ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ پاکستان میں انقلاب کا آغاز ہے۔

الیکشن کمشنر اور ان کی ٹیم اہل نہیں ہے، عوام اپنے حق کے لیے باہر نکلیں، آج انقلاب کی ابتدا ہوگئی ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ عوام کے منہ پرطمانچہ ہے، پاکستان کے آئین کے تحفظ کے لیے لوگ باہر نکلیں۔