اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,399FansLike
9,985FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

الیکشن کمیشن : عمران خان کی نااہلی کا تحریری فیصلہ جاری

الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان نے دانستہ طور پر تحائف کی تفصیلات گوشواروں کی تفصیلات میں جمع نہیں کرائیں، وکلا کے دلائل، دستیاب ریکارڈ اور ہماری فائنڈنگز کی مطابق عمران خان نااہل ہوچکے ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان آئین کے آرٹیکل 63 (1) (p) اور الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 137,167 اور 173 کے تحت نااہل ہیں، اس فیصلے کے بعد عمران خان رکن قومی اسمبلی نہیں رہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان کرپٹ اقدام کے بھی مرتکب ہوئے، عمران خان نے جان بوجھ کر الیکشن کمیشن میں غلط گوشوارے جمع کروائے، عمران خان نے ملنے والے تحائف گوشواروں میں ظاہر نہیں کیے، عمران خان کا پیش کردہ بینک ریکارڈ تحائف کی قیمت سے مطابقت نہیں رکھتا۔

فیصلے کے مطابق عمران خان نے اپنے جواب میں جو موقف اپنایا وہ مبہم تھا، سال 19-2018 میں تحائف کی فروخت سے حاصل رقم بھی ظاہر نہیں کی، عمران خان نے مالی سال 21-2020 کے گوشواروں میں بھی حقائق چھپائے۔