اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,006FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو 42 رنز سے شکست دے دی

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں گروپ اے کے میچ میں آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو 42 رنز سے ہرادیا۔

آئرش کپتان اینڈی بالبرنی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، میزبان آسٹریلیا نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 179 رنز بنائے۔

کینگرو کپتان ایرون فنچ نے 63 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، مارکس اسٹوئنس 35 اور مچل مارش 28 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

آئرلینڈ کی جانب سے بیری میکارتھی نے 3 اور جوش لٹل نے 2 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔

جواب میں آئرلینڈ کی ٹیم مقررہ ہدف 180 کے تعاقب میں 137 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، لورکن ٹوکر 71 کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز، گلین میکسویل، مچل اسٹارک اور ایڈم زمپا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ادھر قومی کرکٹ ٹیم پرتھ سے سڈنی پہنچ گئی، گرین شرٹس تین نومبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف اہم میچ کھیلے گی۔ شاہینوں کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات پھر بھی انتہائی کم ہیں، دارومدار اگر مگر کی صورتحال پر ہے۔