اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,528FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

خیبرپختونخوا کے وزیر کا لانگ مارچ میں لائسنس یافتہ اسلحہ لے جانے کا ااعلان

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ میں لائسنس یافتہ اسلحہ لے جانے کا اعلان کردیا۔

اردو نیوز کو انٹرویو میں صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ ہمارے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ اور اپنی حفاظت کیلئے رکھیں گے، اگر حکومت نے غنڈہ گردی کی تو دفاع کا حق رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم پر امن رہیں گے اور امید رکھتے ہیں حکومت ہوش کے ناخن لے گی، 25 مئی کی تاریخ دہرائی تو نقصان انہی کا ہوگا۔

کامران بنگش کا کہنا تھاکہ پشاور ڈویژن کو ہائی ٹارگٹس ملے ہیں، ہر رکن اسمبلی 1500 سے 2 ہزار افراد اپنے حلقے سے مارچ میں لیکر جائیں گے، اسلام آباد میں 4 روز کا قیام ہوگا اور پھر ان کارکنوں کی جگہ نئے کارکن مارچ میں شریک ہوں گے۔