اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,261FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

حکومت کا کسانوں کو 1800 ارب روپے کے قرضے دینے کا اعلان

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مکی تاریخ کے سب سے بڑے کسان پیکیج کا اعلان کردیا، کسانوں کو رواں سال 1800 ارب روپے کے قرضے دیے جائیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا پاکستان کو زرعی معیشت آگےبڑھاسکتی ہے، پاکستان کی ترقی کا انحصار زرعی ترقی پر ہے۔

شہباز شریف نے کہا نوازشریف کے دور میں کھاد آدھی قیمت پر ملتی تھی، اتحادی حکومت نے زراعت کیلئے طویل مشاورت کی۔

وزیراعظم نے کہا سیلاب نے پورےپاکستان میں تباہی مچائی، سندھ میں کھجور کی کھڑی فصل کا نام ونشان مٹ گیا، 40لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصل تباہ ہوگئی، باقی صوبوں میں بھی سیلاب سےتباہی ہوئی۔