اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,416FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ٹی20 ورلڈکپ؛ بھارت کا زمبابوے کو 185 رنز کا ہدف

میلبرن: ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے آخری میچ میں بھارت نے زمبابوے کو جیت کیلئے 185 رنز کا ہدف دیدیا۔

میلبرن میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز اسکور کیے۔ سوریا کمار یادیو نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 25 گیندوں پر 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 61 رنز کی اننگز کھیلی۔

دیگر کھلاڑیوں میں کپتان روہت شرما 15، کے اہل راہول 51، ویرات کوہلی 26، ریشبھ پنت 3 جبکہ ہاردک پانڈیا 18 رنز بناکر نمایاں رہے۔
زمبابوے کی جانب سے شان ولیمز نے 2 جبکہ رچرڈ نگروا اور بلیسنگ مزاربانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔