اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,792FansLike
9,985FollowersFollow
563,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عمران خان کے مارچ کی تاریخ سے قبل ہی آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ ہو چکا ہو گا، رانا ثنااللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کا لانگ مارچ رینگ مارچ ثابت ہوا۔

جیو نیو ز پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہناتھا کہ موجودہ لانگ مارچ راولپنڈی کی تاریخ کا سب سے چھوٹا مارچ ثابت ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل آرمی چیف کی تقری پرکبھی بھی ایسے حالات نہیں دیکھے گئے ۔عمران خان نے آرمی چیف کی تقرری پر تماشہ لگانے کی ناکام کوشش کی ۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے لانگ مارچ کو پوری طاقت سے رد کیے جانا بہت ضروری تھا ورنہ ہر 3 سال بعد ایسے لانگ مارچ دیکھنے کو ملتے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے لانگ مارچ کی تاریخ سے قبل ہی آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ ہو چکا ہو گا۔