اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,592FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

طالبان کے نام پر بھتہ وصولی کرنے والے دو ملزم گرفتار

راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے میں کاروباری شخصیت کو دھمکیاں دیکر بھتہ طلب کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان خود کو طالبان ظاہر کرکے شہریوں کو دھکماتے تھے۔

حکام کے مطابق ملزمان نیاز اور نصیر نے خود کو طالبان ظاہر کیا اور کاروباری شخصیت و سابق سرکاری آفیسر کےاہل خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیکر 50 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا اور گھر کے مرکزی گیٹ پر فائرنگ بھی کی۔

بھتہ نہ دینے کی صورت میں پیڑول پمپ پر گرینڈ پھینکنے کی دھمکیاں بھی دیں پولیس نے مقدمہ درج کرکے ٹیکنالوجی کی مدد سے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد کرلیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان سے برآمد ہونے والا موبائل فون چند روز قبل شہری سے چھینا گیا تھا جسکے حوالے سے بھی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔