اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

860,945FansLike
9,984FollowersFollow
564,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی پھر گرفتار

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کو پھر گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ان کے گھر سے گرفتار کر لیا۔ اعظم سواتی کو اداروں کے خلاف متنازعہ ٹوئٹس کرنے پر گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اعظم سواتی کے خلاف ایف آئی اے میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

پی ٹی آئی رہنما حسان خاور نے سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی نے ملک میں قانون کی حکمرانی کی بات کی اور قانون کی حکمرانی کے بغیر ترقی نہیں ہو سکتی۔